🗓️
سچ خبریں: عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات کی صبح صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی الصدر کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی WAA کے مطابق ہادی العامری کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کرتے ہیں جس کی درخواست سید مقتدی الصدر نے کی تھی۔ پچھلے انتخابات بہت سے شکوک و شبہات اور احتجاج کے ساتھ تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے وقت، طریقہ کار، انعقاد کے تقاضوں کا تعین کرنے اور ایک آزاد وغیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لیے موزوں ماحول بنانے کے لیے ایک جامع قومی مکالمے کی ضرورت ہے جو سیاسی عمل میں شہریوں کا اعتماد بحال کرے گا۔
یہ بیان عراق میں صدر تحریک کے رہنما کی جانب سے بدھ کی شام اس اعلان کے بعد جاری کیا گیا ہے کہ مذاکرات بیکار ہیں اور عراق میں ایک اور قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔
بغداد الیوم نیوز سائٹ نے کل ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراق میں شیعہ گروہوں کی رابطہ کمیٹی جسے کوآرڈینیشن فریم ورک کے نام سے جانا جاتا ہے، نے صدر تحریک کے سربراہ سے مذاکرات کے لیے ہادی عامری کو اپنا نمائندہ منتخب کیا اور الفتح اتحاد کے سربراہ کسی بھی فیصلے سے اتفاق کریں گے۔
اس ذریعہ نےہ جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا کہا کہ عامری اور صدر کے درمیان بات چیت اگلے دو دنوں میں ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے
جنوری
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ
جنوب لبنان میں اسرائیلی ڈرون تباہ
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کے ایک
جولائی
غزہ پر نہ رکنے والی صیہونی بمباری؛ کئی فلسطینی بچے شہید
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپخانے نے گزشتہ رات غزہ پٹی
اکتوبر
تل ابیب میں یمن کا اسٹریٹجک حملہ
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دسواں مہینہ
جولائی
ملک میں 15 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا
🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں 15 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا
🗓️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا
مارچ