سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ لگنے کی اطلاع دی۔
صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ لگنے اور قریبی مکانات کے انخلا کی اطلاع دی ، صہیونی ٹی وی چینل 13 نے آج (اتوار ، 2 مئی) کو اطلاع دی کہ ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوع کے قریب صہیونی بستی زیتان میں واقع مکانات کو خالی کر رہا ہے، صہیونی اخبار یدیؤتھ آہرانوٹ کی نیوز سائٹ نے بھی جائے وقوع کے قریب واقع مکانات کے انخلاء کے بارے میں ایک فوری خبر میں ہ لکھا ہے کہ جب یہ خبر دی جارہی تھی اس وقت تک فائر فائٹرز آگ پر قابو نہیں پاسکے ۔
کیونکہ ابھی تک آگ کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور تفصیلات دستیاب نہیں ہیں اس لیے حادثےکی پہلی تصاویر ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ شائع کی جا رہی ہیں،واضح رہے کہ بن گوریون ہوائی اڈہ صیہونی حکومت کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جو لاڈشہر کے نواح میں اور تل ابیب سے 15 کلومیٹر کی دوری پرجنوب مشرق میں واقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہوائی اڈے کا نام صیہونی حکومت کے پہلے وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریون کے نام پر رکھا گیا ہے نیز اس اڈے پر صیہونی فضائیہ کی 27 ویں بٹالین اسکواڈرن تعنات ہے۔