?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں کے سلسلہ میں صہیونی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں میں صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ رات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی مظاہرین مقبوضہ بیت المقدس میں واقع بنیامین نیتن یاھو کے گھر کے سامنے جمع ہوئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔
در ایں اثنا دیگر مظاہرے تل ابیب کے قریب واقع قصری شہر میں اسرائیلی وزیر اعظم کی خصوصی رہائش گاہ پر ہوئے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاھو کے بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے،یادرہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو ، جن پر مختلف مقدمات میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی حال ہی میں سماعت ہوئی اور عدالتی حکم کے مطابق نیتن یاھو اپنے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لئے چند منٹ کے لئے مقبوضہ بیت المقدس میں مرکزی عدالت میں حاضر ہوئے۔
یادرہے کہ گذشتہ سال ، ایک اسرائیلی پراسیکیوٹر نے نیتن یاہو پر باضابطہ طور پر بدعنوانی ، فراڈ اور عوامی اعتماد کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا تھا تاہم اسرائیلی عدالت نے نیتن یاھو کو سزا سنانے سے انکار کردیا اور ادھر حال ہی میں عدالت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے آنے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو کے خلاف مقدموں کی سماعت کا آغاز کیا جائے گا جبکہ صیہونی شہریوں کا ماننا ہے اوپر سے لے نیچے تک سب صیہونی حکام بدعنوانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں،قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والےایک مختصر سی آبادی کو کنترول نہیں کر سکتے ہیں، انھیں صرف نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہار توڑنا آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم کیس کے ذریعے قانون پر ’ریڈلائن‘ مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترمیم کے
فروری
واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک
مئی
ترکی کا 9 سال بعد مصر میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںترکی نے قاہرہ میں نئے سفیر کا انتخاب کرتے ہوئے نو
اپریل
پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 87 ہوگئی
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی
جولائی
بھارت کو درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ عرفان صدیقی
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر
مئی
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری
پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے
نومبر
فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی
?️ 10 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون
جون