?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان کی رہائش گاہ کے قریب مظاہروں کے ایک نئے دور کی اطلاع دی۔
صہیونی نیوز ذرائع نے ہفتہ کی رات اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاھو کے خلاف ایک احتجاج کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرین مشرقی یروشلم کے قریب رحافیا علاقہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب بالفور اسٹریٹ کے مشہور پیرس اسکوائر میں جمع ہوئے، مظاہرے سے جاری ہونے والی تصاویر میں مظاہرین نیتن یاہو کی تصویروں اور ان پر تنقید پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ یہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بدعنوانی اور مقبوضہ فلسطین میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے میں کیے جانے والے اقدامات سے عدم اطمینان کے خلاف ملک گیر احتجاج کا 35 واں ہفتہ ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن گروپوں نے کرونا کے مقابلہ میں ناقص حکمرانی ،بدعنوانی ، رشوت اور دھوکہ دہی کی وجہ سے نیتن یاہو سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ کیا، یادرہے کہ سیاہ پرچم نامی تحریک احتجاج کی بنیاد رکھنے والی ہے،قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف گذشتہ ہفتے کے مظاہرے میں ، نیتن یاھو کے حامیوں نے سیاہ پرچم لیے مظاہرین پر پتھراؤ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی سمیت متعدد کیسوں کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہ کئی بار عدالت میں بھی پیش ہو چکے ہیں،پوری دنیا کو اپنا غلام بنانے کے خواب دیکھنے ولے صیہونی اپنی مختصر سی آبادی کو تو کنٹرول کر نہیں سکتے ہیں جہاں صیہونیوں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا ہر حکمراں بدعنوان ہے اور اس میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں ہے جس کو لے کر یہاں کے عوام آئے دن مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے
جون
کبریٰ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
?️ 1 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اگرچہ
اکتوبر
زیلنسکی کی Zaporizhia نیوکلیئر پاور پلانٹ میں روسیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کی رات
اگست
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا؛کیا اب جرمنی کی باری ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں
اگست
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
?️ 12 جولائی 2025جہلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
جولائی
سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما
جون
غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال
جنوری
طالبان کے وزیرداخلہ پہلی بار میڈیا کے سامنے
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ جو اس تنظیم کےسینئر نائب رہنما
مارچ