?️
سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدویدیف کا کہنا ہے کہ روس اس وقت تک مغرب کے بغیر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب تک کہ مغرب کے سمجھدار سیاست دان اقتدار میں نہیں آتے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے روسی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ روس کو مغرب پر کوئی بھروسہ نہیں ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں مغرب کے ساتھ مذاکرات بے کار ہیں، میدویدیف کے مطابق 2022 ایک اہم موڑ تھا جس نے ظاہر کیا کہ "شراکت داروں کی ایمانداری یا ان کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں یہاں تک کہ اینگلو سیکسن دنیا کے ممالک اور آزاد ممالک کے درمیان تعلقات میں ان ممالک کے اپنے اصولوں پر اعتماد اور امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بدقسمتی سے مغرب میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہم مذاکرات کر سکیں اور اس کی کوئی وجہ نہیں ہے، میدویدیف نے کہا کہ مغرب کے ساتھ معمول کے تعلقات کو برسوں یا دہائیوں تک بھلایا جا سکتا ہے، یہ ہمارا انتخاب نہیں ہے، ہم ان کے بغیر اس وقت تک کام کر سکتے ہیں جب تک وہاں سمجھدار سیاستدانوں کی نئی نسل اقتدار میں نہ آجائے، ہم ہوشیار اور چوکس رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے بڑے ممالک جن کے ہمارے ساتھ معمول کے تعلقات ہیں،ان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، میدویدیف کے مطابق اس سال جدید مغربی دنیا، جو خود کو سنہری ارب پتی کہلوانا پسند کرتی ہے، کا آخری بھرم بھی کی کھل گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مغربی قطب کے نمائندوں کے ساتھ اعتماد کی بنیاد پر اور احترام کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے بلکہ صرف نفرت انگیز سرگردانی ہے کیونکہ مغربی سیاست دان اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
دمتری میدویدیف نے مزید کہا کہ یہ ان بیوقوفوں کے لیے افسوس کی بات نہیں ہے اس کے لیے وہ یوکرین کی مسلح افواج کی توپ کے سامنے گوشت کی مانند ہیں، تاہم یہ اس کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ اسے تازہ خون کی ضرورت ہے،اس بار خدمت کے لئے تیار ہم یورپیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایسے کردار کو قبول نہ کریں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا، عرب امارات نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ کسی
جولائی
گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،
جنوری
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
محض ٹوئٹس سے فوج میں بغاوت نہیں ہو سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں
نومبر
حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے حوالے سے اہم ترین
جون
فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی
جون
کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے
مئی