?️
سچ خبریں: چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں شام کے صدر نے ڈالر کو عالمی مساوات سے ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صدر بشار الاسد نے اپنے دورہ چین اور بیجنگ میں اس ملک کے وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی تاریخی جڑوں اور مشترکہ بنیادوں پر استوار ہے اور ان بنیادوں کے ذریعے ہم مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے اندر اقتصادی، ثقافتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے چینی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے تین منصوبوں کے ذریعے شام اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اسد نے مزید کہ کہ دنیا کے اکثر ممالک چاہتے ہیں کہ چین کی ملکی کرنسی (یوآن) بین الاقوامی کرنسی بن جائے، خاص طور پر چونکہ مغربی ممالک ڈالر کو دنیا کے دیگر ممالک کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟
چین کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ گزرتے وقت نے ثابت کیا ہے کہ شام اور چین دو دوست ممالک ہیں،آج دنیا سلامتی اور استحکام کے ساحل سے دور ہو چکی ہے اور اس نازک دور میں ہمیں شام اور چین کے مشترکہ مفادات کے مطابق مزید تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کو محسوس کرنے کے لیے چین کی شام کی حمایت جاری اور مستحکم ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
جون
بائیڈن تاریک مستقبل والا بوڑھا: شمالی کوریا
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ
اپریل
نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
ستمبر
اسرائیلی فوجی کمانڈر شدید تناؤ کا شکار؛ وجہ ؟
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج اور دیگر عسکری
جنوری
پاکستان نے افغانستان کے امور کے لیے نیا نمائندہ مقرر کیا
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آصف علی
مئی
شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران پاکستان
اگست
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل