سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں انسانی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔
اس بین الاقوامی ادارے نے کہا کہ مغربی کنارے کے باشندوں کے خلاف قابضین کی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تباہی و بربادی کا باعث ہیں جس سے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
UNRWA نے مغربی کنارے کے خلاف خاموش جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 9 ہزار 870 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی من مانی گرفتاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔