سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور 10 فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی معاندانہ کاروائیاں جاری ہیں، صہیونی عسکریت پسندوں نے منگل کو مغربی کنارے پر دھاوا بول کر بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے پر حملے کے دوران 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا،یادرہے کہ زیر حراست افراد میں کئی رہائی پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں کی جانے والی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری صورتحال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
صہیونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف اس خطرناک سطح پر جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر سخت ردعمل کا اظہار کریں کیونکہ یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کے جاری رہنے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صہیونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہےجبکہ ہم صہیونیوں کو اان کے ماضی کے جرائم کا تاوان دینے کے بجائے نئے جرائم کی اجازت نہیں دیں گے۔