?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آج (پیر) کی صبح مغربی کنارے کے شمال مغرب میں واقع شہر نابلس میں ہونے والے صہیونی حملے میں 31 سالہ جمیل الکیال نامی فلسطینی شہری شہید ہوگیا،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے راس العین کے علاقے میں ایک حملے میں فلسطینی نوجوان کو سینے میں گولی مار کرشہید کر دیا،واضح رہے کہ صیہونیوں نے متعدد مزاحمتی مجاہدین جنہوں نے دستی بم پھینکا تھا ،کے ساتھ جھڑپ سے قبل علاقے سے ایک نوجوان فلسطینی کو گرفتار کر لیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں پانچ فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کو صہیونی فوجیوں نے اپنی گاڑیاں چڑھا کر زخمی کیا، واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے کہا کہ مزاحمت کسی بھی قیمت پر مغربی کنارے کے شہروں پر قابض حکومت کی افواج کے حملوں کا مقابلہ کرے گی چاہیے اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کا عزم اور ہمت ہی اس صیہونی قتل عام کو روکنے اور اس حکومت کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لیے کافی ہے،عزالدین نے اس بات پر زور دیا کہ شہید الکیال اور ان جیسے دیگر نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی شہادت تمام آزادی پسندوں کے لیے مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھنے اور صیہونی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
?️ 1 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو
جون
خطے میں امارات کی حرکتیں تل ابیب کے مطابق ہیں: سعودی تجزیہ کار
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی تجزیہ کار فواد ابراہیم نے زور دے کر کہا
دسمبر
امریکہ تباہ ہو رہا ہے:ٹرمپ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئےکورونا وبا
فروری
امید ہے کہ بینچ آئین اور قانون کے مطابق صدارتی ریفرنس کی پیروی کرے گا:فواد چوہدری
?️ 24 مارچ 2022اسلام ٓباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق
مارچ
صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فوج کے
ستمبر
خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروا دیے
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صدر راج کے دوران 933کشمیری شہید
?️ 14 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے
مئی