?️
سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ دوسرے ممالک کے خلاف مغربی پابندیاں اکثر الٹا اثر کرتی ہیں۔
آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک پالیسی نےاپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ وینزویلا، ایران اور روس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے خلاف مغربی پابندیوں کا اثر الٹا ہوتا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اپنے تیل کے ہنگامی ذخائر کو استعمال کرے گا تاکہ روس کے خلاف پابندیوں کے امریکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے پٹرول کی قیمتوں پر کچھ دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، تاہم ہمیں مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور بائیڈن انتظامیہ نے ایران اور وینزویلا کے خلاف پابندیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کی پالیسی اجازت دیتی ہے، تو وینزویلا اور ایران تیل پیدا کرنے والے صرف دو ممالک ہیں جن کے پاس روسی تیل کی سپلائی میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی قابل قدر اضافی صلاحیت ہے۔
آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے وینزویلا اور ایرانی ٹینکرز کو سمندر سے پکڑا ہے، ان کے مواد کی نیلامی کی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم امریکی دہشت گردی کے متاثرین کے لیے ایک فنڈ میں عطیہ کی ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور مقبوضہ
دسمبر
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
مئی
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
صیہونی حکومت نے غزہ میں آٹے کو داخل ہونے سے روکا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:چند منٹ قبل Yediot Aharanot اخبار نے ایک خبر میں اعلان
فروری
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ
ستمبر