مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای

خامنہ ای

🗓️

سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک میں منائے جانے والے ہفتۂ عدلیہ کی مناسبت سے چیف جسٹس سمیت عدلیہ کے متعدد اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مغربی ممالک نے دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ایران کو مطوبہ متعدد افراد کو پناہ دے رکھی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے شہید بہشتی ،72 افراد کی شہادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو پنا دے رکھی ہے،انھوں نے ایران اور ایرانی عوام کی گردن پر شہید بہشتی کے عظيم حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید بہشتی نے اسلامی عدالت کے قیام کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور انھوں نے ایران میں اسلامی عدالت کی بنیاد رکھی ، اسلامی عدالت کا قیام کوئی آسان کام نہیں تھا ، شہید بہشتی نے اس دشوار کام کو انجام دیکر عدلیہ کے اندر تازہ روح پھونک دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہید بہشتی حقیقت میں ایک عظيم اور ممتازانسان تھے وہ عظيم مجاہد اور انقلابی شخص تھے ، وہ اسلام اور انقلاب کے اصولوں کے سخت پابند تھے ،آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی کی گذشتہ دو برسوں میں کارکردگی پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جناب رئيسی نے عدلیہ میں دو سال کے دوران کافی زحمت کی ہے اور اچھے کام انجام دیئے ہیں، انھوں نے عدلیہ میں وہی کام کیا جس کی ہمیں توقع تھی، جناب رئیسی نے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا اور یہ بہت بڑی بات ہے۔ عدلیہ میں جن امور کا آغاز ہوا ہے ان کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت نے عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے ذرائع ابلاغ کو مبہوت کردیا ، وہ انتخابات کی عظمت کو کم کرنے کے لئے اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن انھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا،انھوں نے امریکہ ، برطانیہ اور ان کے اتحادی عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے ایران کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی طرف کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ مغربی اور ان کے اتحادی عربی ذرائع ابلاغ نے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں ایرانی عوام کو مایوس کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر شرکت کرکے انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو مایوس کردیا۔

رہبر انقلاب نے امریکی صدارتی انتخابات کو امریکہ کے لئے عالمی رسوائی اور ذلت کا باعث قراردیتے ہوئےکہا کہ امریکی حکام کو تو ایرانی انتخابات کے بارے میں بولنے کا بالکل کوئی حق نہیں ہے انھیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے، ایران کے انتخابات دنیا کے لئے نمونہ عمل ہیں جہاں اخلاقی اور اسلامی اقدار کا پاس و لحاظ رکھا جاتا ہے اور ایک دوسرے پر تنقید میں بھی الہی اور اخلاقی حدود کو مد نظر رکھا جاتا ہے جبکہ مغربی ممالک میں ہونے والے انتخابات میں توہین ، تذلیل ، الزامات اور بد اخلاقی کا وسیع پیامنے پر مظاہر کیا جاتا ہے،انھوں نے ایرانی عوام کے انتخاب کو مبارک قراردیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد موجودہ صدر اور دیگر صدارتی امیدواروں نے عوام کے منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور عوام نے بھی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ہمیں اللہ تعالی کی اس نعمت پر شکر و سپاس ادا کرنا چاہیے۔

رہبر انقلاب کے خطاب کے بعد ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے عدلیہ میں ہونے والی تبدیلیوں اور پیشرفت کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی۔

 

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق اہم اعلان کر دیا

🗓️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی

نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری

🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں

رفح پر حملے کے منصوبے کے بارے میں صیہونی سیاسی حلقوں کا اظہار خیال

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کے

غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے

اسرائیل کی سلامتی کے حالات کی خرابی کا امریکہ کو اعتراف

🗓️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز نے اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکی

صیہونی فوجی سربراہ کا غزہ کے عالمی صحافتی مرکز پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں بے شرمانہ بیان

🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے دعوی کیا کہ غزہ

ایران کی دفاعی طاقت سے برطانیہ پریشان

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی دفتر خارجہ نے تہران کے خلاف لندن کے معاندانہ موقف

ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس

🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے