🗓️
سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی نافذ کرنے کی قرارداد کو منظور ہونے سے روک دیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح فرانس، انگلینڈ اور امریکہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی نافذ کرنے کی قرارداد کی منظوری روکتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی نظر میں اقوام متحدہ کی کیا حیثیت ہے؟
امریکی نمائندے نے اس نشست میں دعویٰ کیا کہ حماس نہیں چاہتی کہ مستقبل میں دو ریاستی حل ہو،اسرائیلی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
صرف تل ابیب کی حمایت کرنے پر میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لیے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کے لیے حالات کو بہتر بنانا چاہیے جس کے لیے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر امدادی قافلوں کی غزہ آمد کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندے نے بھی یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ حماس غزہ کی پٹی میں جنگ شروع کرنے کی ذمہ دار ہے ، کہا کہ ہم سب سے کہتے ہیں کہ وہ کشیدگی پیدا نہ کریں اور ہم ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں جو اس تنازع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں کہا کہ ہمیں [فلسطین میں] دو ریاستی حل کے نفاذ کے امکانات کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار
ستمبر
اردگان کے بیٹے کے خلاف امریکہ میں کیا ہورہا ہے؟
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اور سویڈش استغاثہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے
جون
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے:و زیر خارجہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ
اگست
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
🗓️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا
دسمبر
پیجر دھماکوں کے بارے میں امریکی چینل کا نیا انکشاف
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے ABC نے ایک امریکی انٹیلی جنس ذرائع
ستمبر