?️
سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ایسی صورت حال میں جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا روس مخالف دباؤ جاری ہے، امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ مغرب طویل مدت میں یوکرین کے لیے اپنی موجودہ سطح کی حمایت جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
نیویارک ٹائمز اخبار نے یوکرین کے بحران کی موجودہ صورتحال اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایتی موقف نیز روس کے خلاف ان کے دباؤ پر ایک رپورٹ شائع کی جس کے ایک حصے میں نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی طویل عرصے تک یوکرین کے لیے اپنی موجودہ حمایت کو برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ہیں چاہے جتتنا وقت لگے ، تاہم کوئی بھی توقع نہیں کرتا کہ واشنگٹن کے 54 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کے ختم ہونے کے بعد بھی گے یوکرین کو اربوں ڈالر ملتے رہیں گے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے یوکرین کے لیے منظور کی جانے والی فوجی امداد اگلے سال کی دوسری سہ ماہی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
زیلنسکی کی Zaporizhia نیوکلیئر پاور پلانٹ میں روسیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کی رات
اگست
اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی میڈیا
?️ 3 اگست 2025 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی
اگست
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار
جولائی
التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اکتوبر
ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر
عمراں خان نے بجٹ کو خوشحالی کا بجٹ قرار دیا
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
جون
’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ
مارچ