مصر صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدے میں تبدیلی کا خواہاں

مصر

?️

سچ خبریں: نیشنل نیوز ویب سائٹ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر مصر عبدالفتاح السیسی اس ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، یہ السیسی کا صدر ٹرمپ کی دوسری مدت میں واشنگٹن کا پہلا دورہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ السیسی اور ٹرمپ خطے کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، خاص طور پر غزہ جنگ کے بعد قاہرہ اور تل ابیب کے تعلقات، اور دریائے نیل پر ایتھوپیا کے زیر تعمیر ڈیم سد النہضہ پر۔
میٹنگ کی تاریخ کا تو ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ السیسی 1979ء میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے میں اصلاحات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، قاہرہ سب سے پہلے سینا ریگستان کے "زون سی” میں تعینات فوجیوں کی تعداد اور ان کے ہتھیاروں پر عائد پابندیاں کم کرنا چاہتا ہے۔
موجودہ معاہدے کے تحت، مصر کو اس علاقے میں محدود تعداد میں سرحدی دستوں اور مخصوص ہتھیاروں کی تعیناتی کی اجازت ہے۔ تاہم، اسرائیل کی غزہ اور سینا کے درمیان سرحدی علاقے میں فوجی موجودگی کے بعد، قاہرہ نے اس خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی

غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ

آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد

کیا جنگ بندی کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی؟

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے جنگی وزیر یوف گیلنٹ نے جمعرات کی شام

شہباز گل ضمانت پر رہا

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں

نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا جائزہ لینے کے لیے جنگی کابینہ کا اجلاس کیوں نہیں ہونے دیا؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے جنگ کے اہداف کا جائزہ لینے کے

کورونا: ملک بھرمیں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار سے تجاوزکر گئی

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس سے دنیا میں جہاں عوام متاثر ہوئے ہیں

اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے