سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے درمیان تعلقات نازک ہو چکے ہیں اور دونوں فریقوں کے مفادات کا تقاضا ہے کہ موجودہ بحران کو حل کیا جائے۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر اس حکومت کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر اور صیہونی حکومت کے تعلقات نازک ہو گئے ہیں۔
بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے مفادات دونوں فریقوں کے درمیان موجودہ بحران پر قابو پانے کے متقاضی ہیں، اس حوالے سے صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ تل ابیب اور قاہرہ کے تعلقات میں بحران دو ماہ سے زائد عرصہ قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے مصری ڈرون کو مار گرانے کے اعلان کے بعد شروع ہوا تھا۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے مزید کہا کہ اس وقت مصر اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات نازک ہیں اور اگرچہ اس بحران کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت ہوئی ہے لیکن غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے بعد یہ بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور ابھی تک کوئی راہ حل نہیں نکلا ہے۔