مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان

گلوکار

?️

سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر ہو کر کلمہ شہادت پڑھا اور مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔
معروف برطانوی ریپر اور گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا، باقاعدہ کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک عالم دین کے سامنے اسلام قبول کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق بھی کی ہے، یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے سے قبل انہوں اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا اور دین حق کی سچائی اور تعلیمات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہیں تھیں، تاہم ڈچ ویلی نے اس وقت اس حوالے سے باقاعدہ کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین

کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید

?️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

ہمارا ہاتھ ابھی ٹریگیر پر ہے:فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں سے خطاب

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم

پاراچنار کی صورتحال: کراچی میں پانچویں روز بھی دھرنا جاری

?️ 30 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی

ایران سعودی عرب معاہدے کے بانی جنرل سلیمانی تھے:عراقی سابق وزیر اعظم

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان

رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

عراق میں داعشی جاسوس خواتین

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:عراق میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے