سچ خبریں:مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں واقع شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں 90 سے زائد خیمے جل گئے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی صبح اس ملک کے شمال میں واقع قصبے عرسال کے مشرق میں وادی الحسن کے علاقے میں شامی پناہ گزینوں کی رہائش گاہ الوفاق العمانی کیمپ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مہاجرین کے 93 خیمے جل گئے۔
لبنانی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق آگ نے خیموں کے اندر موجود تمام سامان بشمول ان کے شناختی کاغذات کو تباہ کر دیا البتہ مہاجرین میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
لبنانی فوج نے امدادی فورسز اور مقامی حکام اور عوام کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور اسے دوسرے خیموں تک پھیلنے سے روک دیا۔