سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان صوبے کنر کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے افغانستان کے نامہ نگار کے مطابق، طالبان حکام کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے ڈرون نے صوبہ کنر کے علاقوں پر حملہ کیا ہے،کنر کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر نجیب اللہ حنیف نے کہاکہ یہ حملے جمعرات کو باجوڑ کے قبائلی علاقے کی سرحد کے قریب شلتان کاؤنٹی کے چوگام کے علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملے کس نے کیے اور کس مقصد کے لیے کیے گئے،یادرہے کہ چوگام ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ماضی میں نیٹو فورسز نے پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں پر بارہا حملے کیے ہیں جبکہ انہیں پاکستانی حکومت کے میزائلوں سےبھی نشانہ بنایا گیا ہے،تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ایک میزائل داغا گیا اور طالبان کی وزارت خارجہ باضابطہ طور پر اس معاملے کی پیروی کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی طالبان نے پاکستانی حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حملے کریں گے،تاہم پاکستانی حکومت نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔