مسجد الاقصی چلو

مسجد الاقصی

?️

سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے فلسطینی عوام سے صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسجد اقصی میں اکٹھے ہونے کا مطالبہ کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے قریب باب العامود محلہ میں صہیونی آباد کاروں کے پرچم کا مارچ جارحیت ہے، رپورٹ کے مطابق ، جہاد اسلامی کے ترجمان نے مزید کہاکہ قابض آبادکار صہیونی حکومت کی فوج کی براہ راست حمایت میں یروشلم میں اپنی جارحیت اور دشمنانہ کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں نیزفلیگ مارچ فلسطینیوں پر حملہ ہے۔

جہاد اسلامی تحریک کے عہدیدار نے مزید کہاکہ ہم عام فلسطینیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسجد اقصی میں بڑی تعداد میں جمع ہوں اور پرچم مارچ یا اس مسجد پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں آباد کاروں سے مقابلہ کریں، انہوں نے عرب اور اسلامی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے خلاف اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

یادرہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نےکہا تھا کہ اگر مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ کے لیےغیر معمولی حفاظتی اقدامات کی ضرورت اور عوامی نظم اور سفارتی عمل (غزہ میں جنگ بندی) میں خلل پڑے تو اس کو منسوخ کیا جاناچاہیے۔

اسرائیلی وزیر جنگ جو غزہ کی پٹی میں دوبارہ دشمنیوں اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ تصادم کا خدشہ رکھتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجلاس میں موجود تمام عہدیداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ذمہ داری کے ساتھ کام کریں اور تناؤ سے بچیں، قابل ذکر ہے کہ اگلی جمعرات کو ہونے والے اس مارچ کے منتظمین مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم فلسطینی شہریوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جس کا فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کا شدید ردعمل اور اس کے فلسطینی ہم وطنوں کو مغربی کنارے میں قابضین کا مقابلہ کرنے اور مسجد اقصیٰ میں دھرنا دینے کی دعوت کے ساتھ بھرپور جواب دیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

لبنان کے خلاف امریکہ کا ہر طرح کا دباؤ: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات!

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف امریکی سیاسی

هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے

پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے

ریاض ٹرمپ اور پیوٹن کے قاتلوں کا محفوظ دارالحکومت 

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: العربیہ نے خبر دی ہے کہ روس اور یوکرین کے

ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز

عمان کے سلطان کا دورہ ایران کامیاب رہا :عمان ڈیلی

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے سلطان طارق بن ہیثم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے