سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی دعوت عام شروع ہو گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی دعوت میں فلسطینیوں سے کہا گیا کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں صہیونی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے صبح کی نماز میں شرکت کریں۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قراوی نے کہا کہ فجر عظیم میں شرکت کرنا فلسطینی عوام کے فرائض میں سے ایک ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے قریب ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدس مقام اس مشکل صورتحال میں ہر فلسطینی کے کاندھے پر امانت ہے اس لیے کہ صیہونی حکومت الاقصیٰ اور القدس کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔
فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن باسم زاریر نے بھی کہا کہ عربی اور اسلامی امت کی خاموشی کی وجہ سے مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کی اس مسجد پر نئے حقائق مسلط کرنے کی سازش عجلت سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، اگرچہ یہ اقدامات اس حکومت کے ظلم اور عرب اور اسلامی حکومتوں کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتے ہیں، لیکن وہ ہمارے عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول اور تیسرے حرم کے دفاع سے کبھی نہیں روک سکتی، زاریر نے عبادت کے حقوق کے دفاع اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے عالمی رائے عامہ کو متحرک کرنے پر زور دیا۔