🗓️
سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے صیہونی حکومت کی کابینہ کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کہ ناکام کابینہ کے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک کیے جانے والے فیصلوں میں سے سب سے خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک ناکام آدمی سمجھا جاتا ہے جس نے اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
اس رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کو اسرائیل کی بدترین کابینہ سمجھا جاتا ہے اور نیتن یاہو کے سخت گیر وزیر اتمار بن گوئر اس کابینہ کو نچا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے ایک بار پھر بن گوئر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور یہ فیصلہ کیا کہ ماضی کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ امن قائم کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
ہاریٹز نے مزید لکھا کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اسرائیل میں سکیورٹی سروسز نے اس فیصلے پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں نئے محاذوں کے بھڑک اٹھنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
حال ہی میں صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے بن گوئر کے منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن نے شدید مذمت کردی
اس منصوبے کے مطابق 1948 کے نام سے جانے والی سرزمینوں میں مقیم فلسطینیوں کے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی
🗓️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
غزہ صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی کا شاہد
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز ایک
نومبر
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی
اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع
جنوری
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
🗓️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
فواد چوہدری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
🗓️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی
جون
تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین شدید اختلافات، مذاکرات کا سلسلہ ناکام
🗓️ 15 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) تیل کی پیداوار کو لے کر سعودی عرب اور
اگست
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک
اپریل