مزاحمتی تحریک فلسطینیوں کی ڈھال ہے:حماس

مزاحمتی

?️

سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت کا مقابلہ کرنے پر قسام بٹالین کے مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی تحریک فلسطینیوں کی ڈھال اور تلوار بن کر رہے گی۔

شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین فضائی اور توپ خانے کے حملے نیز کئی مزاحمتی ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹرز پر بمباری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس سلسلے میں کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ شہر نابلس اور بیت المقدس پر حملے کے عین وقت غزہ کی پٹی پر بمباری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی قوم کو چاروں طرف سے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عزالدین القسام بٹالین کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غزہ کی پٹی میں قابض حکومت کی تازہ ترین جارحیت کا مقابلہ کیا اور فوج اور صیہونی آبادکاروں کے لیے ذلت اور تشویش کا باعث بنے، حازم قاسم نے تاکید کی کہ مزاحمتی تحریک فلسطینی قوم کی ڈھال اور تلوار رہے گی اور فلسطینی قوم کے انقلاب اور استقامت کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حازم قاسم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالینز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان بٹالینز کے فضائی دفاع نے پیر کی صبح غزہ کے آسمان پر صیہونی حکومت کے جارح جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

 

مشہور خبریں۔

عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج

گھوڑے اور گدھوں کو ایک ہی جگہ نہیں باندھا جاتا

?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ

الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے

یمن میں ایک اور ہیروشیما

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد

آبنائے میں پھنسا مغرب

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت

ایوان صدر کی توانائی کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی بچت

?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال

اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے