سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے سعودی عرب میں برسراقتدار ہیں اور وہ اپنے ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسی کے تعین میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،بن سلمان اب تخت و تاج تک پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہیں جس کے بعد وہ اپنے جاہ طلبی کے منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔
براثا ویب سائٹ کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کی خبر میڈیا میں شائع ہونے کے بعد بن سلمان کی تخت پر بیٹھنے کی کوششوں سے متعلق افواہیں شائع ہوئیں کہ وہ جلد ہی سعودی فرمانروا بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ محمد بن سلمان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد کو سعودی عرب کے بادشاہ کا پیغام دینے کے لیے اعلیٰ سطحی سعودی اور درباری حکام کے وفد کے ساتھ یو اے ای کا دورہ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے سب کچھ تیار ہے۔
اس کے علاوہ عرب امارات کے دورے کے دوران محمد بن نائف جو سعودی دربار میں تخت کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کے شدید حریفوں میں سے ایک ہیں اور عبدالعزیز بن احمد جو عبدالعزیز بن سعود کے اکلوتے زندہ بچ جانے والے بیٹے ہیں،اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے اندر اتحاد اور یکجہتی دکھائی جارہی ہے۔