سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی،رپورٹ کے مطابق عبرانی اخبار معاریونے جمعہ کی شام لکھا ہے کہ صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹزنے وائٹ بلیو پارٹی کے سیکڑوں حامیوں اور کارکنوں سے ملاقات کی جس میں عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سمیت مختلف امور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
گانٹز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مصر اور اردن کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان جنہوں نے ابراہیم معاہدے پر دستخط کیے تھے، کے ساتھ امن کو مضبوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ بھی سمجھوتہ کریں گے۔
صیہونی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طور پر جو سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے وہ نیتن یاہو کو وزیر اعظم کے طور پر معزول کرنا اور ان کی جگہ نفتالی بینیٹ کو بیٹھانانیز نئی کابینہ تشکیل دینا ہے۔