🗓️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے متحدہ کے سفارتکار پر اسرار طور پر دماغی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس، چین اور کیوبا سمیت کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق 5 سے زائد ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں، دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس مرض سے متعلق انتہائی کم معلومات دستیاب ہیں تاہم اس کی علامتیں ہوانا سنڈروم سے ملتی جلتی ہیں۔
امریکی سفارت کاروں کو متاثر کرنے والی اس پُراسرار بیماری کا پہلا حملہ کیوبا میں 2016 میں ہوا تھا جس کے بعد چین میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو متاثر کیا تھا اور اب ویانا میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
اس حوالے سے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ویانا میں 2 درجن امریکی انٹیلی جنس افسران، سفارت کاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ” ہوانا سنڈروم” جیسے مرض کا سامنا ہے۔
ادھر آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان رپورٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، پُراسرار بیماری سے متعلق میزبان ریاست کی حیثیت سے امریکی حکام کے ساتھ مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے
🗓️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او
مئی
مغربی کنارے میں انقلاب کی آگ قابضین کو نکال باہر کرنے کے سوا نہیں بجھے گی: حماس
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے
جنوری
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے ہسپتال کو آگ لگائے جانے پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے شمالی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتال
دسمبر