?️
سچ خبریں:یمن کی مستعفی حکومت کے سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جنوبی صوبوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو یمن کے جزیرے سقطری بھیجا ہے۔
یمنی نیوز ایجنسی (وائی این پی) کے مطابق مستعفی یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جزیرے سقطری میں غیرملکی کرائے کے فوجی بھیجے ہیں،عبدربہ منصور ہادی کی معزول حکومت کے وزیر برائے انٹیلی جنس کے مشیر مختار الرحبی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابو ظہبی نے جزیرے پر اپنا اثر و رسوخ مستحکم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر مختلف قومیتوں کی فوج سقطری جزیرے میں بھیجی ہے۔
جزیرے سے باخبر مقامی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فوجیوں کے ایک نئے گروپ سے بھرا ہوا اماراتی طیارہ سقطری پہنچا جس میں موجود افراد ہوائی اڈے کے قریب اور دیگر مقامات پر تعینات کیے گئے،واضح رہے کہ یمن کے جنوبی صوبوں میں اماراتی اور سعودی دھڑوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر ابوظہبی یمن کے جزیرے پر اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے ، اس کی دولت پر قابو پانے اور جزیرے پر سعودی یا وفادار قوتوں کی موجودگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی پولیس کے نائب سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں یمن جنگ میں استعمال کیا ہے اور اب جب صلح کی بات آئی ہے تو قطر کا سہارہ لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیلی جاسوس کو خصوصی مشن کے ساتھ دی گئی پھانسی
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک جاسوس
مارچ
بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں
دسمبر
صیہونی انتخابات؛خونی ووٹوں سے جنگ تک،کارٹون
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی
نومبر
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری
امریکی رکن کانگریس نے فلسطین پر جاری حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا
?️ 13 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر
مئی
امریکی ایلچی: شام اور اسرائیل سیکیورٹی معاہدے کے قریب ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام
ستمبر
کراچی کے لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے
نومبر
پورے پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کے خبطوں کو لائو دیکھا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی نیوز چینلز نے اپنے معمول کے پروگراموں کو روک
اکتوبر