🗓️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان بدھ کی شام پہلی بار سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنس وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کے ساتھ اس ملک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ صیہونی حکومت کے حکام سے ملاقات کریں گے اور دونوں فریقوں کی تشویش اور دوطرفہ تعلقات نیز مشترکہ تعاون کے امکانات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے۔
یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں صیہونی حکومت نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد سے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے فلسطینی عوام کے حقوق کو پیروں تلے روندتے ہوئے اور امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ پر صیہونی ریاست کے ساتھ ہوائی سفر، سیاحت، تجارت اور کھیلوں کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ ان ممالک کے اپنی حکومتوں کے ان اقدامات سے سخت ناراض ہیں اور اس کے خلاف متعدد مظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر
اگست
فلسطین میں عید الفطر کا ماحول؛ مسجد اقصیٰ نے 200,000 نمازیوں کی میزبانی
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آج پیر
مئی
کیا امریکہ افغانستان میں جمہوریت کی تلاش میں تھا؟
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:11 ستمبر کے حملوں کے بہانے خطے پر امریکی حملے اور
اپریل
سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار
ستمبر
حکومت نے 2024 میں چیلنجز کو بہترین انداز میں ہینڈل کیا، نائب وزیراعظم
🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جنوری
یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری
🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی
فروری
یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس
🗓️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی
مئی
کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید سو سے زائد جانیں لے لیں
🗓️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا
اگست