🗓️
سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب اور اس ملک کی تنظیم انصار اللہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
عدن ٹائم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی اور اس ملک کے بحران کے مستقل اور سیاسی حل کے حصول کے لیے ریاض اور انصار اللہ کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں امن کی کوششوں کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا بیان
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے بحران کا حل بالآخر اس ملک اور خطے میں امن و استحکام کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔
اس بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے یمن میں سیاسی حل کے حصول اور اس ملک کے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کے مقصد سے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
درایں اثنا انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری امن مذاکرات ریاض میں منعقد ہونے والا آخری دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن مذاکرات عمان کی ثالثی سے اور اقوام متحدہ کے کردار کے بغیر ہو رہے ہیں اس لیے کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے یمنی قوم کے خلاف آٹھ سال سے جاری جنگ اور محاصرے کے دوران منفی کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یمنی عہدیدار: جنوب اور مشرق کے لوگوں کو امریکہ اور انگلستان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے صنعاء کے وفد کو ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔
سعودی عرب کے مارچ 2021 کے منصوبے میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں مستقل جنگ بندی کے قیام اور یمنی گروہوں کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان،
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
🗓️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جنوری
زارا عابد کی پہلی برسی پر نیلم منیر کی جانب سے رنجیدگی کا اظہار
🗓️ 23 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)خوبرو اداکارہ نیلم منیرزارا عابد کی پہلی برسی پررنجیدہ ہوگئیں،
مئی
صدر مملکت کی علماء کرام سے اپنا کردار نبھانے اپیل
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون
مئی
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور
جنوری
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر