?️
سچ خبریں: مسلسل 160ویں روز بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے۔
رمضان المبارک کی آمد کے باوجود غزہ کے خلاف صیہونیوں کے حملوں میں نہ صرف یہ کہ کمی نہیں آئی بلکہ ان میں شدت بھی آگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 160 روزہ جنگ کے دوران 31272 افراد شہید اور 73024 زخمی ہوئے،اس جنگ کے 72 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں اب بھی 7000 سے زائد افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملے آج صبح سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امریکہ کے مذموم مقاصدکیا ہیں؟
جنوبی غزہ میں الکویت چوراہے پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بمباری میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،مقامی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ کے شمال میں صہیونی فوج کے توپ خانے کے حملے کی اطلاع دی،توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے وسط میں البرج کے شمال مشرق کو نشانہ بنایا۔
جبالیا کیمپ میں الشرقی مسجد پر بمباری،مقامی ذرائع نے جبالیا کیمپ میں السکہ اسٹریٹ کے قریب ایک مکان پر بمباری کی اطلاع دی جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیا کیمپ میں الشرقی مسجد پر بمباری کی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شیخ ناصر کے علاقے اور خان یونس کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں علاقوں پر بمباری،نصیرات کیمپ میں ایک مکان پر بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون پر صیہونی فوج کا توپخانہ حملہ جاری ہے،غزہ شہر کے جنوب میں توپ خانے سے حملہ اور زبردست فائرنگ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں البیرج میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صہیونی فوج کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج اور المغراقہ اور الزہرہ کے مشرق کو نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا
?️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر
جون
یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ یوکرین کے لیے 2 بلین
فروری
لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے
مارچ
مسئلہ فلسطین کی کامیابی شام کی کامیابی ہے: بشار الاسد
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کی رپورٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے
مئی
برطانیہ بھر میں ڈاک، یونیورسٹی اساتذہ اور کے عملے کی ہڑتال
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ بھر میں پوسٹل ورکرز، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عملے نے
نومبر
سپریم کورٹ کا برطرف سرکاری ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کے
دسمبر
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون