اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں،عمران خان

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔انہوں نے گذشتہ روز زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کر سکتی ہے۔اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں، جنرل (ر) باجوہ سے رابطہ رہتا تھا۔

انہوں نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا تھا۔اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔مجھے بند گلی میں دھیکلنے کا مطلب کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات 2023 سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو جیل میں فون کرکے مزاج پرسی کی تھی تو میں نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟اگر شہباز شریف کی مزاج پراسی کرنی ہے تو جیلوں میں قید باقی لوگوں کا کیا قصور ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل ناکامی کی عکاس ہے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،کسی بڑے سانحے سے بچانے کیلئے جان کی قربانی دینے والے بہادر پولیس اہلکار کو سلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید ،چار پولیس جوان زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کو ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین

کیا ٹرمپ ونزوئلا میں عراق جیسی مداخلت دوبارہ شروع کر سکتے ہیں؟

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی ونزوئلا کے حوالے سے نئی پالیسی

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

صہیونی وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:    اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ

شہریوں کی ہلاکتیں چاہے یوکرین میں ہوں یا کشمیر اور افغانستان میں، ان کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے:منیر اکرم

?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں) رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی

مالی سال 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہی

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مالی سال 24-2023 کے دوران اقتصادی

9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی

?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے