سچ خبریں:برطانوی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا۔
برطانوی اخبارگارڈین ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام نوجواب کرس کابا کے اہل خانہ اور ہزاروں مظاہرین نے لندن کی سڑکوں پر ان کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پیر کو جب 24 سالہ کابا اپنی آڈی کار میں سوار ہو کر جنوبی لندن کے اسٹریتھم محلے کی سڑکیں عبور کر رہا تھا، اسے دو پولیس کاروں نے زبردستی روکا اور ایک اہلکار نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
جس کے بعد لندن میں مظاہرین نے جسٹس فار کابا، پولیس کو ختم کرو،انصاف کے بغیر امن نہیں ہو گا جیسے نعرے لکھ ہوئے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے پارلیمنٹ سکوائر سے اپنے مظاہرے کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے وائٹ ہال اسٹریٹ کے آخر تک گئے۔
درایں اثنا کابا کے اہل خانہ کے بیان میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تفتیش کو سالوں کے بجائے ہفتوں یا مہینوں میں مکمل کرے اور اس معاملے میں انصاف سے کام لے۔