?️
سچ خبریں:لبنان کی القوات اللبنانیه پارٹی کے ایک رہنماکے ہاتھوں و ایندھن کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہونے کے کچھ ہی عرصے کے اندر اسی شخص کے ہاتھوں امونیم نائٹریٹ کا ذخیرہ ملا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بیروت کی بندرگاہ میں دھماکہ خیز مواد سے ملتا جلتا ہے۔
رواں مہینے کے شروع میں لبنان کی سکیورٹی فورسز نے زحلہ شہر میں38 ٹینکوں میں تقریبا 20 لاکھ لیٹر پٹرول ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں بعد کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ذخیرہ اندوزی کا مرتکب سعودی عرب سے وابستہ جماعت القوات اللبنانیه کے رہنما ابراہیم الصقر کا بھائی مارون الصقر ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ لبنان کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں،دوسری طرف لبنان کے بعلبک شہر میں 20 ٹن امونیم نائٹریٹ پر مشتمل ایک ٹرک کو کل پکڑ کر محفوظ علاقوں میں لے جایا گیا۔اس حوالے سے لبنان ڈیبٹ نے اطلاع دی ہے کہ دریافت ہونے والا امونیم نائٹریٹ سعد اللہ الصلح نامی شخص کا ہے۔
الصلح نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے کھیپ ریاض کے علاقے میں مارون اور ابراہیم الصقر فارمز سے حاصل کی،درایں اثنالبنانی صحافی غسان سعود نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو الصقر برادران کے قبضہ میں کچھ امونیم نائٹریٹ کا علم تھا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ جس میں ایندھن کے تیل کی زیادہ مقدار ہے ، اسی امونیم نائٹریٹ سے ملتا جلتا ہے جس کی وجہ سے بیروت کی بندرگاہ پر دھماکہ ہوا،دوسری جانب مروان الصقر کے وکیل جورج الخوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موکل کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ان لوگوں کے خلاف مقدمہ کریں گے جنہوں نے اس کا دعویٰ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
?️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ
مئی
مغربی کنارے میں جرمنی صحافی گرفتار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے فوجیوں
نومبر
استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ
فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے
?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے
جولائی
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو
جنوری