اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250 بکریاں چوری کر لیں۔
سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی چرواہے کا بکریوں کا ریوڑ چرا لیا ہے،المنار کے نامہ نگار علی شعیب کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنانی چرواہے وسام عبدالعال کی 250 بکریاں چرا لیں۔
المنار کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے "کفر شوبا” کی بلندیوں کے قریب برکه بعثائیل اور بوابہ حسن کے درمیان چرتے ہوئے ریوڑ کو چرا لیا اور اسے اپنے فوجی ٹھکانے روئیسہ المساقہ کے میں لے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی صیہونی ملیشیا نے متعدد حیلوں اوربہانوں سے لبنانی چرواہوں کی سینکڑوں بکریوں اور بھیڑوں کو چرایا ہے، اسی سلسلے میں دو سال قبل صیہونی فوج کی ایک گشتی پارٹی لبنانی سرزمین پر کفر شوبا سرحدی علاقے کے بسطرہ محلے میں ایک لبنانی چرواہے کو اغوا کر کے مقبوضہ فلسطین میں لے گئی۔
تاہم حال ہی میں بیروت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ اس نے صیہونیوں کے ہاتھوں اپنے چرواہے کو اغوا کیے جانے کو لے کر صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کی ہے، صہیونی فوج نے اس کی رہائی کا اعلان کیا، تاہم صیہونیوں نے اس سلسلہ میں کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔