سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکہ میں طلباء کے احتجاج میں شدت آنے کے ساتھ ہی بیروت کی یونیورسٹیوں نے بھی مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں دھرنا شروع کر دیا۔
المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی متعدد یونیورسٹیوں کے طلباء نے مظلوم فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کی پٹی کے باشندوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا یونیورسٹی اپنے مظاہرین طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟!
لبنان میں المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ طلباء کو فلسطینی قوم کی حمایت میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے گرد مارچ کرنے سے روک دیا گیا۔
بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے ارد گرد موجود طلباء نے "ہم محمد ضیف کی فوج ہیں ، ہم قدس کی طرف بڑھ رہے ہیں” جیسے نعرے لگاتے ہوئے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا۔
النشرہ نیوز سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف غزہ کی پٹی کے باشندوں کی حمایت میں لبنانی یونیورسٹیوں کے طلباء کے دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔
یہ دھرنے امریکن یونیورسٹی آف بیروت، لبنانی امریکن یونیورسٹی آف بیروت کی شاخ، بیروت العربیہ یونیورسٹی کی تمام شاخوں، لبنانی بین الاقوامی یونیورسٹی آف بیروت اور البقاع کی شاخوں،الحدت یونیورسٹی، بیروت میں القدیس یوسف یونیورسٹی، ہائیکازیان یونیورسٹی اور روح قدیس یونیورسٹی کی دعوت پر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ
واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص امریکہ میں طلباء غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کر رہے ہیں ۔