لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ

نصراللہ

?️

سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گےاور متحدہ جماعتوں کی حمایت کریں گے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک اندرونی اجلاس سے خطاب کیا،رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے آنے والے انتخابات کو اہم اور خطرناک سیاسی لڑائیوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ہم اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گے، ہم اتحادی امیدواروں کے لیے کام کریں گے، انہوں نے 2006 میں لبنان کے ساتھ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ جسے جولائی کی جنگ کہا جاتا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہم کسی بھی حکومت سے باہر نہیں رہ سکتے، ۔”

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے لیے ضروری ہے،چاہے ہم کسی ایسی حکومت میں ہوں جہاں یہ حکومت اور اس کا سربراہ ہمارے خلاف ہو اور چاہے ہم پر بدعنوانوں کا ساتھ دینے کا الزام ہو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

مشہور خبریں۔

خارجہ پالیسی کا اعتراف: امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جریدے "فارن پالیسی” کی ویب سائٹ نے امریکہ میں

مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

?️ 30 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان

سردی، بیماری اور شدید غذائی قلت سے غزہ کے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ 

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے

صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے تقریبا 4 ہزار ملازمین مستعفی

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو

روس کا 35 ٹریلین ڈالر سے زیادہ امریکی قومی قرضے پر طنز!

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن حکومت

غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز

?️ 2 فروری 2021غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز اسلام

یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے