?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق لاطینی امریکہ اور کیریبین میں دسیوں ملین افراد بھوک اور قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا اور کیریبین میں لاکھوں افراد بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ کورونا کی وبا جاری ہے، نیوٹریشن اینڈ فوڈ سکیورٹی کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی علاقائی رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال یعنی 2019 سے 2020 تک اس خطے میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ تعداد تقریباً 14 ملین افراد کے برابر ہے۔
دریں اثنا، کورونا وبا کے بحران نے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ خطے کی معیشت پر بھی بڑے منفی اثرات مرتب کیے ہیں، خاص طور پر چھوٹے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے، اقوام متحدہ کے مطابق 2020 میں تقریباً 42 فیصد خواتین کو درمیانی سے لے کر شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یہ اعداد و شمار مردوں کے لیے 32 فیصد بتائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اس وقت خطے میں تقریباً 60 ملین افراد بھوک کا شکار ہیں، جس کی 2000 کے بعد سے کوئی مثال نہیں ملتی، اس دوران وسطی امریکی ممالک جیسے گوئٹے مالا اور وینزویلا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اس سے قبل نومبر کے وسط میں خبردار کیا تھا کہ سال کے آغاز سے اب تک قحط کے خطرے سے دوچار دنیا کی آبادی تین ملین سے بڑھ کر 45 ملین ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی
?️ 16 اکتوبر 2025ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی
اکتوبر
طالبان امن بجائے جنگ کی دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہیں؛افغان صدر کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دہشگردقرار دیتے ہوئے
اگست
بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی
جون
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی
اکتوبر
غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ
جنوری