?️
سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات کی شب کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی عارضی ہے اور اس تنازعہ کی اصل وجوہات یعنی یروشلم میں اشتعال انگیز اقدامات اور امن افق کی عدم دستیابی کو حل نہیں کرتی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل این ایس این بی سی سے بات کرتے ہوئے قطر کے وزیرخارجہ عبد الرحمن بن آل ثانی نے زور دے کر کہاکہ اب تک ، اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ امن کے لئے بات چیت کرنا چاہتا ہے،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں ان کے ملک کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ ایک خودمختار فیصلہ ہے تاہم قطری حکومت کا مؤقف مستحکم اور واضح ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
آل ثانی نے مزید کہاکہ جب تک فلسطینیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے امن عمل میں پیشرفت نہیں ہوتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا،مختلف ممالک اور جماعتوں کے مابین بحران کے حل میں اپنے ملک کے ثالثی کردار کے بارے میں ، انہوں نے کہاکہ قطر مختلف متحارب فریقوں کے مابین بات چیت کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے جس کا مقصد اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آل ثانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ ایتھوپیا کے وزیر خارجہ رضوان حسین کی سربراہی میں ایک وفد النہضہ ڈیم پر تبادلہ خیال کے لئے دوحہ پہنچا ہے،یادرہے کہ اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملوں کو روکنے میں 12 دن کی ناکامی کے بعد ، 20 مئی کو تین گھنٹے کی میٹنگ میں متفقہ طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیاجس کے بعد فلسطینی گروپوں اور صیہونی حکومت کے مابین جنگ بندی کا آغاز ہوا اور فلسطینی عوام نے مزاحمتی تحریک کی فتح کا جشن منایا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں کتنی سرنگیں تباہ ہوچکی ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا
جون
ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے
جون
امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف
مارچ
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
مصری عوام ایران کے حامی بن چکے ہیں؛صہیونی تجزیہ کار کا انکشاف
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار تزوی یحزکیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
اسرائیلی وزیر: ترکی میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سخت گیر صہیونی وزیر نے ترکی میں حماس کے رہنماؤں
ستمبر
ایسی کون سے مشکل ہے جو امریکی وزیرخاجہ کو چین لے گئی؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پانچ سال بعد ایک غیر معمولی
جون