سچ خبریں:قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا ایک نیا دور واشنگٹن میں ہوا ،تاہم قطری اور امریکی حکام نے اس کے مندرجات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔
الخلیج نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قطری نائب وزیر خارجہ لؤلؤه الخاطر جو امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں ، نے امریکی حکام کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات کی جس میں دوحہ اور واشنگٹن کے درمیان جاری اسٹریٹجک مذاکرات کے ساتھ ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران قطری فریق نے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں افغانستان میں سکیورٹی اور استحکام کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکہ قطر سٹریٹجک مذاکرات 2018 میں شروع ہوئے جن کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہےجبکہ مذاکرات کا تیسرا دور ستمبر 2020 میں واشنگٹن میں منعقد ہوا ، جو علاقائی چیلنجوں اور بڑے سیاسی متغیرات کے زیر سایہ رہا اس لیے کہ اس میں امریکہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔
قطر کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر مذاکرات کے نئے دور کے بارے میں ایک رپورٹ کی تفصیلات شائع کی ہیں تاہم اس کے مواد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔