?️
سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند سلوان مومیکا کے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات نیز مختلف عالمی اداروں کی جانب سے شدید مذمت کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں: قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی وزارت خارجہ
تہران میں سویڈن کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے اس ملک کے سفیر کی غیر موجودگی میں وزارت خارجہ میں طلب کیا نیز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب لاکھوں مسلمان حج کے لیے جمع ہورہے ہیں، قرآن کریم کی توہین ایک اشتعال انگیز، غیر دانشمندانہ اور ناقابل قبول عمل ہے جس کی سویڈن حکومت کو مذمت کرنی چاہیے۔
اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل
اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل نے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی توہین استکباری طاقتوں کی منظم لڑائی ہے اور اس طرح کے اعمال کی جڑیں مشرکانہ نظریات سے جڑی ہوئی ہیں۔
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کو خط۔
شیعوں کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو خط بھیج کر اعلان کیا ہے کہ ایسے کاموں کی اجازت دینا شرمناک اور آزادی بیان کے منافی ہے۔
حزب اللہ: سویڈش حکام قرآن جلانے کے جرم میں شریک ہیں۔
لبنان کی حزب اللہ نے سویڈن میں قرآن کو پھاڑنے اور جلانے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور سویڈن کی حکومت کو اس جرم میں شریک قرار دیا۔
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر شام کا ردعمل
شام کی وزارت خارجہ نے سویڈن میں ایک انتہا پسند کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں: پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
یمن کی انصاراللہ: مسلمان سویڈش مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
یمن کی انصاراللہ نے سویڈن میں قرآن پاک جلانے کے خلاف اپنے ردعمل میں مسلمانوں سے سویڈن، امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کو کہا۔
اردگان: مسلمانوں کی توہین سوچ کی آزادی نہیں ہے۔
سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ردعمل میں ترکی کے صدر نے کہا کہ ہم اس وقت تک سخت ترین ردعمل کا اظہار کریں گے جب تک کہ دہشت گرد گروہوں اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی نہیں ہو جاتی۔
روسی وزارت خارجہ: عالمی برادری کو مومنین کے حقوق کی شرمناک خلاف ورزی کا جواب دینا چاہیے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر اپنے ردعمل میں تاکید کی کہ عالمی برادری کو مومنین کے حقوق کی اس شرمناک خلاف ورزی کا جواب دینا چاہیے۔
متحدہ عرب امارات نے سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر متحدہ عرب امارات نے اس ملک کے سفیر کو طلب کر لیا۔
مراکش کا سویڈن کے خلاف شدید احتجاج
مراکش نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو جلانے کی اجازت جاری کرنے کے گھناؤنے فعل پر سویڈن سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔
پیوٹن: قرآن پاک کی بے حرمتی روس میں جرم ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک میں دربند مسجد کا دورہ کیا اور کہا کہ ان کا ملک قرآن اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا بہت احترام کرتا ہے اور اس مقدس کتاب کی بے حرمتی روس میں جرم ہے۔
روسی پارلیمنٹ نے سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی مذمت کی ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے سربراہ نے قرآن پاک کو جلانے کی اجازت دینے والے سویڈش حکام کے اقدامات کی مذمت کے لیے ایک قرارداد تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔
حماس اور جہاد اسلامی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں نے الگ الگ بیانات میں سویڈن میں اسلام کی مقدس چیزوں کی توہین اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی۔
ہاکان فیدان: ہم سویڈن میں قرآن پاک کے خلاف گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے عید الاضحی کے عین موقع پر اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بیان کے بہانے ان اسلام مخالف کاروائیوں کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے، اور اس طرح کی مذموم حرکتوں کو نظر انداز کرنے کا مطلب ان کا ساتھ دیناہے۔
عالمی یونین آف مسلم سکالرز/کوآپریشن کونسل آف عرب اسٹیٹس اور عرب پارلیمنٹس کی طرف سے قرآن کی بے حرمتی کی مذمت
مسلم سکالرز کی عالمی یونین، عرب خلیج تعاون کونسل اور عرب پارلیمنٹ نے اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکام سے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات، مراکش، سعودی عرب، کویت، یمن، اردن، لبنان، فلسطینی وزارت خارجہ، فلسطینی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے الگ الگ بیانات جاری کرکے اس کاروائی کی مذمت کی۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، اردن اور عراق کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے سفیر کو طلب کرکے سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے پر احتجاج کیا۔
قرآن پر ہونے والے حملوں پر روسی مذہبی سکالرز کا ردعمل: یورپ میں معنویت اپنا رنگ کھو چکی ہے۔
روسی مذہبی اسکالرز کے ایک گروپ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا یورپی معاشرے کے زوال اور معنویت سے خالی ہونے کو ظاہر کرتا ہے جو خود کو جمہوریت دے داعی کہلاتا ہے
مشتعل عراقی مظاہرین بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے میں گھس گئے۔
عراقی سویڈن کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور پھر اس یورپی ملک کی پولیس کی اجازت سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سفارت خانے میں داخل ہوئے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ یوکرین کی جنگ ختم کر سکتا ہے ؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر
نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کر دی
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کافی تیزی
مارچ
کورونا: ملک بھرمیں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار سے تجاوزکر گئی
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس سے دنیا میں جہاں عوام متاثر ہوئے ہیں
مئی
پنجاب: سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا
جولائی
مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونیوں کے حملے
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے
اگست