سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ قدس بٹالین کی تیاری کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے المیادین کو بتایاکہ فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ قدس بٹالین 138 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ہشام ابو ہواش کی بگڑتی ہوئی حالت کے بعد صہیونیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہی ہے،ذرائع نے مزید کہا کہ قدس بٹالین نے تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ نے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے اور غزہ اور مغربی کنارے میں مجاہدین کو عام طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکور ذرائع نے تاکید کی فلسطینی جہاد اسلامی کے رہنماؤں نے ہشام ابو ہواش کو بچانے کے لیے تمام سیاسی ذرائع استعمال کیے ہیں لہذا اب اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کی صیہونی حکومت ذمہ دار ہے جبکہ ثالثوں نے تل ابیب کی ہٹ دھرمی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
المیادین نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی جہاد اسلامی کی ملٹری برانچ قدس بٹالین نے تمام مشاہداتی چوکیوں کو خالی کر دیا ہے اور آنے والے گھنٹوں یہ تنظیم صیہونیوں سے لڑنے کے لیے مکمل تیار ہوگی جبکہ القدس بٹالین کو فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں ردعمل کے لیے اپنی تیاری کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔