?️
سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے وفا نیوز ایجنسی کا پیج بند کردیا ہے۔
شہاب نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وفا نیوز ایجنسی کے فیس بک پیج کو اس سوشل نیٹ ورک کے عہدیداروں نے ڈیلیٹ کر دیا، رپورٹ کے مطابق فیس بک نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے اس فلسطینی نیوز ایجنسی کا صفحہ ہٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں وفا نیوز ایجنسی کے پیج کے فالوورز کی تعداد 120 ہزار افراد تک پہنچ گئی تھی اور اس نیوز ایجنسی کی جانب سے فیس بک پر پیش کیے گئے مواد کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فیس بک کی یہ کارروائی سوشل میڈیا سے فلسطینی مواد کو ہٹانے کے عمل کے تسلسل میں ہوئی ہے جس پر صیہونی حکومت کی جانب سے اس سوشل نیٹ ورک کے عہدیداروں پر اطلاق کی گئی پالیسیوں کے تحت عمل کیا گیا ہے، فلسطینی صارفین نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حقائق کو چھپانے کی کوششوں کے باوجود صیہونیوں کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے وہ اپنی میڈیا سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے ایک شماریاتی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ صیہونیوں نے 2022 کے آغاز سے جون کے آخر تک (سال کے پہلے چھ مہینوں) 425 واقعات میں سوشل میڈیا میں فلسطینی صحافیوں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں
دسمبر
فلسطینی بچوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر ہونے والے ہر حملے میں صیہونی حکومت
اگست
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
اسرائیلی حکومت کے منتشر ہونے کے اسباب
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی اور نظریاتی تقسیم کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے خاتمے
جنوری
غزہ جنگ بندی کے بارے میں ٹرمپ کا نیا منصوبہ
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ
ستمبر
ٹرمپ کے قتل پر مقتدیٰ صدر کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما مقتدا صدر نے X سوشل نیٹ ورک
جولائی
غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ
جنوری