?️
فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر داد سے نوازا گیا
غزہ کی ۶ سالہ شہید بچی کی دردناک کہانی پر مبنی فلم وائس آف ہند رجب نے وینس فلم فیسٹیول میں شائقین اور ناقدین کے دل جیت لیے۔ فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور متاثر کن انداز میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، کئی بین الاقوامی فنکاروں اور سینماکاروں نے ہند رجب کی تصویر اٹھا کر ریڈ کارپٹ پر اس کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ ناظرین نے فلسطین کے پرچم بلند کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
فلم کے اختتام پر سینما ہال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں کئی افراد اور فلم کی ٹیم اشکبار ہو گئی۔ بعدازاں "فلسطین کی آزادی” کے نعرے بھی گونج اٹھے۔
یہ فلم، جو تونسی نژاد ہدایتکارہ کوثر بن ہنیہ نے بنائی ہے، وینس فلم فیسٹیول کے ۷۹ویں ایڈیشن میں مقابلے کے حصے کے طور پر نمائش کے لیے پیش کی گئی اور گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے بھی امیدوار ہے۔
وائس آف ہند رجب ایک دستاویزی-ڈرامائی فلم ہے جو ۶ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے المناک انجام پر روشنی ڈالتی ہے۔ ہند اپنی فیملی کے اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایک تباہ شدہ گاڑی میں زندہ بچی اور اس نے ہلال احمر کو فون کر کے مدد کی اپیل کی۔ لیکن ایک گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود جب ایمبولینس پہنچی تو وہ بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئی اور امدادی کارکن شہید ہو گئے۔ بالآخر، ہند رجب کو بھی اسرائیلی فوجیوں نے براہِ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر
"جدعون کے رتھ 2” کی تفصیلات؛ غزہ میں نسل کشی اور تباہی کا ایک نیا مرحلہ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع نے "گیڈون چیریوٹس 2” کے عنوان
اگست
سافٹ ویئر برآمدات میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑا
?️ 6 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری
فروری
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
فروری
بھارت نے لداخ کی رہی سہی خودمختاری اور تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔
?️ 3 دسمبر 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ
دسمبر
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
411 دن کی صہیونی جارحیت؛86 فیصد غزہ تباہ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کے حکومتی اطلاعاتی مرکز نے صہیونی ریاست کی 411 دن
نومبر
شہید سلیمانی بھی ہمارے ہیرو ہیں: ترکی رہنما
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما، ڈو لیڈرو پرنیک
جنوری