🗓️
سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والےکم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے’یہ صرف بچے تھے‘۔
یادرہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد میں بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے اسرائیل پر راکٹ حملوں سے فقط 2 بچےجان سےگئے،نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں،اخبار لکھتا ہے کہ جنگ کے باعث شہید ہونے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھےکچھ آرٹسٹ اورکچھ کےدلوں میں لیڈربننےکی خواہش تھی لیکن صیہونیوں نے ان کی تمام تر آزوؤیں مٹی میں ملا دیں۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے بارہ دن تک فلسطین کے خلاف وحشیانہ بمباری کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کر دی جس سے صیہونیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے مجبور ہو کر جنگ بندی کی اپیل کی جس کے لیے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے شرائط رکھیں جواسرائیل نے مان لیں تاہم اس سے صیہونیوں کے غبارے کی ہوا نکل گئی اور وہ دنیا کی نظروں میں پہلے سے بھی زیادہ ذلیل وخوار ہوگئے یہاں تک کہ اس جنگ بندی کو لے کر صیہونی فوجی اور سیاسی عہدہ داروں میں اختلاف ہو گیا کیونکہ فوجی عہدہ دار جنگ بندی پر راضی نہیں تھے لیکن سیاسی عہدہ دار اس کے لیے مجبور تھے اس لیے کہ صیہونی شہریوں نے اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کےلیے اپنا سامان پیک کر رکھا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟
🗓️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب
اکتوبر
صیہونیوں کی حمایت سے سعودی عرب کا سب سے بڑا وائر ٹیپنگ آپریشن
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل
فروری
صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف
نومبر
چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے
🗓️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر
اکتوبر
روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ
اکتوبر
ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار
جولائی
عراق میں الحشد الشعبی کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے بتایا کہ ہلیوا اور حویجہ سامرا ہوائی اڈوں
فروری