فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ

کینیڈا

🗓️

سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک کے دارالحکومت میں ایک مظاہرہ کر کے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور اس علاقے کے لوگوں کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میںAPEC سربراہی اجلاس کے سامنے مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کیا گیا اور شرکاء نے غزہ میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور

مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔

یہ مظاہرہ خطے میں جنگ کے آغاز کے بعد کینیڈا میں غزہ کی حمایت کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک کے حکمرانوں کے برعکس ان ممالک کی عوام ظالم کا ساتھ نہیں دے رہی ہے بلکہ مظلوم کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ آزادی بیان نعرے لگانے والے ان ممالک میں ان کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی وہ حق کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے

🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے مختلف شہروں پر طالبان کے قبضے کے

ہم شام کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی جگہ نہیں بننے دیں گے: جولانی

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی نے برطانوی ٹائمز اور دیگر میڈیا سے گفتگو

امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسی کا یرغمال ہے: روس

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

کے پی کے حکومت کا غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ

🗓️ 27 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ

گھوٹکی  ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم

🗓️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے  اور کچھ دیگر  اہم

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق

🗓️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے