فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟

فلسطین

?️

فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
نیویارک میں منعقدہ فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے” کے اجلاس کے دوران ترکی اور انڈونیشیا کے صدور کے مائیکروفون مقررہ وقت ختم ہونے پر خودکار نظام کے تحت بند کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مقررین کو پانچ منٹ اور دیگر شرکاء کو تین منٹ کے لیے خطاب کا وقت دیا گیا تھا۔ صدر رجب طیب اردوگان نے اگرچہ وقت سے زیادہ بولنے کی کوشش کی، مگر مائیکروفون بند ہونے کے باوجود اپنی تقریر مکمل کر لی۔ اسی طرح انڈونیشیا کے صدر کا مائیک بھی مقررہ وقت پر بند ہوا۔
ترکی کی صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے وضاحت کی کہ ایردوغان کی تقریر دورانِ خطاب وقفوں اور شرکاء کی جانب سے بار بار ہونے والی تالیوں کے باعث طول پکڑ گئی، جس کی وجہ سے نظام کے تحت پانچویں منٹ پر مائیکروفون خود بخود بند ہو گیا۔
ادارے نے واضح کیا کہ اردن کے بادشاہ کی تقریر کسی تکنیکی مسئلے کا شکار نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہیں درست نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہوا، جہاں متعدد رہنماؤں نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی و غیرقانونی بستیاں بسانے کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
صدر اردوگان  نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر رہا ہے اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو فلسطین کے قیام کو ناممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول فلسطین کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور نیتن یاہو اس وقت اپنے ہمسایوں کے خلاف نسل کشی کر رہے ہیں۔ اسرائیلی جبر کے خلاف کھڑا ہونا اخلاقی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست

?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے

غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13

بجلی کی زائد بلنگ کا معاملہ: حکومتی کمیٹی نے رپورٹ توانائی ڈویژن میں جمع کرادی

?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی زائد بلنگ کے معاملے پر نیپرا

نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی

مشہور ادا کار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

?️ 10 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) پیشاور بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی وطن

اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ شیخ رشید

?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ

جارجیا میں مغرب نواز مظاہرے جاری؛100 سیکیورٹی اہلکار زخمی

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:جارجیا کی وزارت داخلہ نے ملک کے دارالحکومت میں مغرب نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے