?️
سچ خبریں:فلسطین میں تعینات کویتی سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت پر مبنی اپنے ملک کے مضبوط موقف کو بیان کیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین میں تعینات کویتی سفیر عزیز الدیحانی نے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کی حمایت پر مبنی کویت کے مضبوط موقف کا اظہار کیا، عزیز الدیحانی نے فلسطین کے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ مسئلہ فلسطین عرب قوم کا مسئلہ ہے اور عرب ممالک نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو ایک بنیادی مسئلہ اور اپنی ترجیح سمجھا ہے۔
انہوں نے امیر کویت کی طرف سے 1957 میں قابض حکومت کی مصنوعات پر پابندی کے حوالے سے جاری کردہ حکم پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، ایک ایسا حکم جس کے مطابق کویتی وزیر برائے تعمیرات عامہ نے اسرائیل سے نے والےتجارتی جہازوں کے کویت میں داخلے یا جہازوں کی اسرائیل روانگی پر پابندی عائد کردی۔
الدیحانی نے کویت کی جانب سے تمام بین الاقوامی فورمز پر قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیا،واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے قبل ازیں کویتی حکام کی طرف سے مقبوضہ علاقوں سے کویتی پانیوں میں سامان لے جانے والےصیہونی تجارتی بحری جہازوں پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔
یادرہے کہ کویت فیصلے کے مطابق پابندی کا اطلاق دیگر بندرگاہوں سے آنے والے ان تمام بحری جہازوں پربھی ہو گا کہ وہ کویت کی بندرگاہوں میں اپنا سامان اتار سکتے ہیں اور ان کے پاس صہیونی سامان موجود ہے یا وہ سامان مقبوضہ علاقوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کویت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اصولی موقف اختیار کیا ہے، اور اس کے حکام نے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے بیانات میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
کیا حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے ہوگا ؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک حماس
جنوری
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی
صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس
?️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے
جون
عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
ایف بی آئی بچوں کے جنسی استحصال سے نمٹنے میں ناکام
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے داخلی نگران ادارے نے امریکی لڑکیوں
ستمبر
کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر
فروری