🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس پٹی کی انسانی اور صحت کے حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث 2 فلسطینی بچے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کاری کے ڈائریکٹر رمیش راجاسنگھم نے منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں کم از کم 576000 افراد غذائی قلت کے دہانے پر ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار کے مطابق لوگوں کی یہ تعداد غزہ کی آبادی کے ایک چوتھائی کے برابر ہے ، اگر اس انسانی بحران کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ میں قحط یقینی ہو جائے گا۔
نیز اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت غزہ میں امدادی قافلوں پر حملے کرتی ہے اور امدادی کارکنوں کو ہراساں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کی صورتحال؛ ہسپتال کے ڈائریکٹر کی زبانی
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور کے ترجمان جینس لیرک نے جنیوا میں ایک اجلاس میں کہا کہ صہیونی افواج جان بوجھ کر انسانی امداد کے قافلوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور غزہ میں امدادی کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کر رہی ہیں، یہ صورت حال ناقابل قبول ہے۔
مشہور خبریں۔
’نایاب‘ کا شاندار پریمئیر، یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ملک بھر میں ریلیز
🗓️ 26 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی
جنوری
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
🗓️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے
اگست
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ
دسمبر
صہیونی سکیورٹی سیکٹرز میں 6 فلسطینی قیدیوں کا اسرورسوخ
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکومت کی جیلوں سے 6 فلسطینی قیدیوں کا فرار
ستمبر
آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی
🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے
نومبر
روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں
ستمبر
ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس
دسمبر