سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے میزائل کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے سمندر کی طرف چھ راکٹ فائر کیے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں ایک نئے میزائل کا تجربہ شروع کیا ہے،اس رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میزائل کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے چھ میزائل سمندر کی طرف داغے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک بالخصوص حماس تحریک وقتاً فوقتاً میزائل تجربات کرتی رہتی ہے، گذشتہ سال جون میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خاتمے کے بعد فلسطینی مزاحمت نے راکٹوں کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن فتحی حماد نے ایک پیغام میں کہا کہ ہماری فیکٹریوں اور ہماری ورکشاپس نے یروشلم اور تل ابیب میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کو روکنے کے لیے ہزاروں راکٹوں کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت حماس کا مقابلہ کرنے سے کتراتی ہے جس کی وجہ سے اس تنظیم سے صیہونی حکام اور فوج کا خوف ہے، اس کا ثبوت سیف القدس میں واضح طور پر دیکھنے کو ملا جہاں صیہونیوں نے حماس کی ہر شرط مان کر جنگ بندی کی۔