🗓️
سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ 200 سے 250 اسرائیلی قیدی مجاہدین کے پاس ہیں جن میں سے 200 افراد قسام کی قید میں ہیں۔
رویا الاخباری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے پیر کی شام ایک اہم ریکارڈ شدہ پیغام میں اعلان کیا کہ قابضین مجاہدین کا مقابلہ کرنے کی بجائے غزہ کے بے گھر لوگوں پر اپنے جان بوجھ کر وحشیانہ حملوں سے اپنی عبرتناک شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی قیدیوں کے سلسلہ میں قابض حکومت کی بے حسی
القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس متعدد افراد ہیں جن کے پاس مختلف ممالک کی شہریت ہے جبکہ پکڑے جانے کے دوران ان کی شناخت اور شہریت کو یقینی بنانا ممکن نہیں تھا۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم قیدیوں کے معاملے کے ذریعے ہر فلسطینی کے گھر میں خوشی لانے کے لیے پرعزم ہیں، یہ وہ وعدہ ہے جو ہم نے اپنے آپ سے کیا ہے۔
ابو عبیدہ کے مطابق کہ اس فلسطینی گروپ کے زیر حراست قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے اور اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ غزہ جارحین کا قبرستان بنے گا اور اس کی ریت دشمنوں کو نگل جائے گی، جارحین کی آمد ان کے جرائم پر انہیں سزا دینے کا ایک نیا موقع ہوگا۔
مزید پڑھیں: ہم صیہونی جیلوں میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں:حماس
انہوں نے واضح کیا کہ طوفان الاقصیٰ جنگ کے آغاز کے 10 دن بعد آج ہم قسام بٹالینز ڈٹی ہوئی ہیں اور تمام میدانوں میں اپنی عظیم قوم اور فلسطینی مجاہدین کو سلام کرتے ہیں۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن ہمیشہ بغیر پوچھ گچھ اور سزا کے کہیں بھی حملہ اور بمباری کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
پاکستان کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسندسوچ سے ہے: فواد چوہدری
🗓️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
دسمبر
اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے
ستمبر
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
🗓️ 11 جون 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے
جون
شیر شاہ دھماکہ پر سندھ وزیر اعلی کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 18 دسمبر 2021سندھ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں
دسمبر
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
تل ابیب کی کابینہ کے بحران کے باوجود بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین جانے کا ارادہ
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے خاتمے اور دوبارہ انتخابات کے
جون
افغانستان میں سنگین صورتحال، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
🗓️ 5 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے
اگست