?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مجاہدین نے نابلس میں ایک صہیونی آبادکار کی گاڑی پر گولیاں برسائیں نیز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے آج پیر کی صبح اطلاع دی کہ فلسطینی مجاہدین نے نابلس کے گاؤں حوارا کے قریب ایک صہیونی آبادکار کی گاڑی پر فائرنگ کی نیز بعض فلسطینی ذرائع نے اس کار کو نقصان پہنچانے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں واقع علاقوں پر چھاپہ مار کر آج علی الصبح متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا نیز جمین قصبے میں حال ہی میں صیہونی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی بلال ہاشم کی کار کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ۔
درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے شمال میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا، مقامی فلسطینی ذرائع نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل پر بھی صہیونی افواج کے حملے کی اطلاع دی ہے،یاد رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آج صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے میں ایک صہیونی آبادکار فلسطینیوں کی جانب سے پھینکے گئے پتھر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں لاکھوں افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:کابل میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این
جون
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
مغربی کابل میں دھماکہ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی درخواست، جس میں مہاجرین کو ان کے
مئی
قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ
مارچ
700 کے قریب فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر
اسرائیل فلسطینی قوم کی مکمل نابودی کے درپے ہے:وینزویلا کے صدر
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صدر وینزویلا نیکولس مادورو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا
مئی